اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسند حکومت نے چین کو بھی نہیں بخشا، ہندوتوا سوچ برقرار رہی تو بھارت سے بہتری کی توقع نہیں کرسکتے، کلبھوشن یادیو اپنے منہ سے دہشتگردی کا اعتراف کر چکا ہے، ہم نے عدالت کے فیصلے کو قبول کیا، بھارتی رویہ ہمیشہ منفی رہا اور اس نے کبھی تعاون نہیں کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو اپنے منہ سے دہشتگردی کا اعتراف کرچکا ہے، ہم نے عالمی عدالت کے فیصلے کو قبول کیا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت کا رویہ ہمیشہ منفی رہا ہے اس نے کبھی تعاون نہیں کیا،ہماری سوچ مثبت ہے ہمیشہ حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم قانون کے دائرے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں انتہاپسند طبقے کی حکومت ہے،انسانی تقاضوں اور قانون کو نہیں دیکھتا۔ آئے روز کشمیریوں کے قتل عام میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارتی انتہاپسند حکومت اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کرتاہے، چین نے بھارت کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی بہت کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی انتہاپسند حکومت نے چین کو بھی نہیں بخشا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت نے بنگلادیش کو بھی نشانہ بنایا، سری لنکا سے رویہ بھی سامنے ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہوتاجارہاہے،عالمی سطح پر بھارت کو ناکامیوں کا سامناہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوتوا سوچ برقرار رہی تو بھارت سے بہتری کی توقع نہیں کرسکتے۔