حالات میں بہتری نہ آئی تو 15ستمبر سے اسکول نہیں کھولیں گے، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حالات میں بہتری نہ آئی تو 15ستمبر سے اسکول نہیں کھولیں گے، سعید غنی
حالات میں بہتری نہ آئی تو 15ستمبر سے اسکول نہیں کھولیں گے، سعید غنی

کراچی:وزیرتعلیم سعید غنی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے باعث حالات خراب ہوئے،کیسز میں اضافہ سامنے آیا تو 15 ستمبر سے بھی اسکول نہیں کھلیں گے۔

ایک انٹرویومیں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اسکول کھولنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، نجی اسکول ایسوسی ایشن نہیں کرے گی۔جو فیصلہ حکومت کرے گی، نجی اسکول ایسوسی ایشن اس کی پابند ہوگی۔

سعید غنی نے کہاکہ مختلف ممالک سے جو رپورٹس آرہی ہے وہ زیادہ اچھی نہیں، کچھ ممالک میں کورونا دوبارہ سے پھیلا ہم ایسی صورت حال نہیں چاہتے،طلبہ و طالبات کی زندگیاں ہمارے لئے اہمیت کی حامل ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ اگر حالات خراب ہوئے تو ہوسکتا ہے 15ستمبر کو بھی اسکول نہ کھولیں۔لیکن اگر حالات بہتر رہے اور معاملہ بہتری کی جانب گامزن رہا تو اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

Related Posts