کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اورسندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ،پی ٹی آئی رہنما،بیت المال سندھ کے سربراھ حنید لاکھانی نے کہا ہے بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ پارٹی قیادت کے پاس استعفے جمع ہورہے ہیں اگر ہمت ہے تو استعفے اسپیکر کوبھجوائیں۔
عمران خان استعفے کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا،بلاول کے پاس ایٹم بم نہیں کرپش بم ہے جس نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔وہ حنید لاکھانی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
حلیم عادل شیخ نے کہاکہ قومی امور پر ڈائیلاگ کا راستی کھلا ہوتا ہے کرپشن پر ڈائیلاگ نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول نے تحریک چلانی ہے تو سندھ کے مسال پر چلائیں ہم حاضر خدمت ہیں۔سندھ حکومت نے عوام کو بھوک بدحالی میں اکیلا چھوڑ دیا ہے، سندھ میں ہیلتھ کیئر سسٹم تباہ ہو گیا ہے۔
تھرپارکر کے بچوں پر بلاول نے ایٹم بل چلوایا ہے سندھ کے سڑکوں پر ایٹم بل چلوا کر راستے تباہ کر دیئے تعلیم سندھ سے ختم کرادی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں ہزاروں افراد کو اسلحے کیلائسنس جاری کردیئے گئے۔
ہم نے وزارت داخلہ سندھ کو خط لکھا ہے تفصیلات دی جائیں یہ لائسنس کہاں استعمال ہورہے ہیں کس قانون کے تحت اتنی تعداد میں بغیر تصدیق کے یہ لاسنس جاری کئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی نے کہا پی ڈی ایم کا بھانڈا پھوٹ گیا جو بغاوت کرنے چلے تھے ان کے گھر میں بغاوت ہوگئی، ملک میں کرپشن کو بچانے کے لیے پی ڈی ایم بنایا گیا ملک کو کنگال کرنے میں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
سندھ میں ہزاروں اسکول بند پڑے ہیں بلاول بھٹو زرداری ان کا تدارک کرے، لوگوں کے لیے آنے والی ادویات چوری ہو جاتی ہیں جس کا کسی کواحساس ہی نہیں ہے۔