جوبائیڈن صدر بنے تو وہ امریکی خواب چکناچور کر دیں گے،ٹرمپ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراکش چوتھا ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، امریکی صدر
مراکش چوتھا ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ بہت جلد کورونا وائرس کو کچل دیں گے، اگر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس میں آ گئے تو وہ امریکی خواب چکناچور کر دیں گے۔ مخالفین امریکی عظمت کے لیے تباہ کن ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں ریپبلکنز نیشنل کنونشن میں صدر ٹرمپ نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد وائرس کو کچل دیں گے۔ جو بائیڈن امریکی عظمت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، کنونشن کے آخر میں آتش بازی اور محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس میں ریپبلکنز نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے صدر ٹرمپ خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے ساتھ آئے تو پارٹی ارکان نے ان کا استقبال کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اختتامی خطاب میں صدارت کی دوسری مدت کے لیے نامزدگی باقاعدہ قبول کر لی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس میں آ گئے تو وہ امریکی خواب چکناچور کر دیں گے، امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے مخالفین امریکی عظمت کے لیے تباہ کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد کورونا وائرس کو کچل دیں گے۔ امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کو تبدیل کر دیا۔ کنونشن کے آخر میں آتش بازی اور محفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ کنونشن میں ٹرمپ فیملی کے علاوہ دیگر اہم پارٹی ارکان نے شرکت کی۔

Related Posts