بنیان مرصوص پر فلم بنی تو ایئروائس مارشل اورنگزیب کا رول کون ادا کرے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو منٹ

بھارتی جارحیت اور مودی حکومت کے جنگی جنون کے خاتمے کیلئے پاکستانی فوج کی جانب سے کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کی جیت کی گونج اب بھی سنی جا رہی ہے۔

اس آپریشن کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور بھارت کو روسٹ کرنے پر پاکستان کا نیشنل کرش بن گئے حتیٰ کہ سوشل میڈیا پر بھی کئی روز تک ٹرینڈ کرتے رہے۔

آپریشن کے بعد مداحوں نے مشہور ڈائریکٹر نبیل قریشی سے بنیان مرصوص پر فلم بنانے کی اپیل بھی کی، ساتھ ہی   ایئر وائس مارشل کے کردار کیلئے نبیل قریشی کو کئی پاکستانی اسٹارز کے نام بھی تجویز کرڈالے۔

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ امر خان ایک پوڈکاسٹ کی مہمان بنیں، جس دوران میزبان نے ان سے بھی یہی سوال کیا کہ اگر’ آپریشن بنیان مرصوص‘  پر فلم بنائی جائے تو  آپ کے نزدیک اس فلم میں ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار کس پاکستانی اداکار کو نبھانا چاہیے؟

جس پر امر خان نے جواب دیا کہ اداکار فواد خان کے چہرے کے خدوخال  ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے مشابہ ہیں لہٰذا یہ کردار انھیں ملنا چاہیے کیوں کہ وہ اس کردار کو اچھے انداز سے نبھائیں گے۔

Related Posts