آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز17 جنوری سے جنوبی افریقہ میں ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ICC u19 wc
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کاآغاز17 جنوری سے جنوبی افریقہ میں ہوگا

اسلام آباد: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020، 17 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا جو 9فروری تک جاری رہے گا۔ 24 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

آئندہ سال17 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا فائنل بینونی کے جے پی مارک اوول میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ9 فروری کو ہوگا۔ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 19جنوری کوسکاٹ لینڈ کے خلاف پوچیف اسٹروم میں کھیلاجائے گا۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں ا پنا دوسرا میچ22 جنوری کو زمباوے کے خلاف بلوم فاؤنٹین میں کھیلے گی۔ گروپ مرحلے میں پاکستان کا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 24 جنوری کو جے پی مارک اوول میں مدمقابل آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا

ہر گروپ سے 2 بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں پلیٹ چمپئن شپ کیلئے نبردآزمائی کریں گی۔ ایونٹ میں سپر لیگ مرحلے کا آغاز 28 جنوری کو ہوگا۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

Related Posts