آئی سی سی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ متحدہ عرب امارات منتقل کر دینا چاہیے، عاقب جاوید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ متحدہ عرب امارات منتقل کر دینا چاہیے، عاقب جاوید
آئی سی سی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ متحدہ عرب امارات منتقل کر دینا چاہیے، عاقب جاوید

اسلام آباد:پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بھارت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا، دس بارہ ممالک کو بھارت میں کھیلنے کیلئے آمادہ نہیں کیا جا سکتا، آئی سی سی کو جلد از جلد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ متحدہ عرب امارات منتقل کر دینا چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ اپنی لیگ مکمل نہیں کرا سکا، تمام ممالک اپنے کھلاڑیوں اور شہریوں کو بھارت سے نکلنے کا کہہ رہے ہیں،عقل مندی یہی ہے کہ آئی سی سی یو اے ای میں ورلڈ کپ کو منتقل کرے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے پاس اچھا اسٹرکچر ہے، ٹی ٹین لیگ کے لیے مثالی انتظامات تھے۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل اور ٹی ٹین لیگ کے ببل میں زمین آسمان کا فرق تھا، پی ایس ایل کے فیصلہ ساز بائیو سیکور ببل میں نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران ہوٹلز میں غیر ضروری افراد تھے، جم میں آنا جانا فری تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز کے لیے لاہور قلندرز کے کمبی نیشن پر فرق پڑا ہے، راشد خان کا نقصان ہوا ہے اس کا کوئی متبادل نہیں۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ پی ایس ایل کرانے کے لیے ماہرین کی ضرورت ہے، اوپر سے لے کر گراؤنڈ اسٹاف تک کو بائیو سیکور ببل میں رکھنے کی ضرورت ہے، ہوٹل میں کوئی غیر ضروری بندہ نہیں ہونا چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی فاسٹ بولنگ شاندار ہے، سب بولرز 140 کلو میٹر فی گھنٹہ سے اوپر کی رفتار والے بولرز ہیں، پاکستان کے ٹاپ تھری بیٹسمینوں میں سے دو محمد حفیظ اور فخر زمان ہمارے پاس موجود ہیں جن کا ہم فائدہ اٹھائیں گے۔

Related Posts