آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

آسٹریلیا سے 2 ون ڈے میچز میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کا دوسرا جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر قابض ہوگیا ہے۔

پاکستان کی آئی سی سی ون ڈیرینکنگ میں چوتھی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا پانچویں اور جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش میں ہونے والے آئندہ ویمنز ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

15 رکنی اسکواڈ کا اعلان قومی خواتین کی سلیکٹر اسماویہ اقبال نے کیا، ویمنز ٹیم آئندہ ماہ ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ: افغانستان کی ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

اوپنر سدرہ امین اور وکٹ کیپر سدرہ نواز کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔ انعم امین، گل فیروزہ اور ارم جاوید کو ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

Related Posts