لاہور: رواں برس بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کی ٹکٹوں کیلئے شائقین کا انتظار ختم ہوگیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آخرکار ٹکٹوں کی فروخت کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ میچز کی ٹکٹیں مرحلہ وار فروخت کی جائیں گی، 25 اگست سے پہلے مرحلے میں ان میچز کی ٹکٹیں فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی۔
دوسرے مرحلے میں میزبان ملک بھارت میچز کی ٹکٹیں شہروں کے حساب سے 30 اگست سے 3 ستمبر تک فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی جبکہ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج مقابلے پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو شیڈول میچ کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا تاہم 15 اگست سے شائقین ٹکٹوں کی خریداری کیلئے ویب سائٹ پر اپنی دلچسپی ظاہر کر پائیں گے۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے ہاتھوں شکست، پاکستان سیمی فائنل سے باہر
دوسری طرف شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹکٹیں اگر ورلڈکپ سے صرف 40 روز قبل ہی فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی تو وقت کی تنگی کی وجہ سے ایونٹ کیلئے بھارت سفر کرنے کے خواہشمند فینز کیلئے سفری انتظامات کسی چیلنج سے کم نہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں ہونیوالے آئی سی سی ایونٹس میں ٹکٹوں کی فروخت کئی مہینوں پہلے شروع کی جاتی رہی ہے۔