لاہور: پاکستان میں ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی 2025 کے انعقاد کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ عہدیداروں نے سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور کیمروں سے سرویلنس کا معائنہ کیا، پی سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے ایشیاکپ کیلئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ICC Chairman Greg Barclay and Chief Executive Geoff Allardice were presented with special PCB souvenirs and toured historical sites on the first day of their visit to Lahore. pic.twitter.com/2yLY1KQiKP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 30, 2023
پی سی بی حکام کی جانب سے آئی سی سی وفد کو پاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیوز دکھائی گئیں اور ائیرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اور پولیس فورس کے انتظامات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔
جونیئر ہاکی ایشیاکپ، پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
آئی سی سی وفد کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک بارے بتایا گیا، چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نے شہر بھر میں نصب کیمروں سے روٹس کو مانیٹر کیا اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیئرمین آئی سی سی نے کہا کہ سیف سٹی لاہور کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے ، پاکستان انٹرنیشنل سیریز اور ٹورنامنٹ کیلئے پرامن ملک ہے، امید کرتے ہیں مستقبل میں پاکستان بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔