پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
قومی میڈیا کے مطابق شائقین گروپ مرحلے کے کھیلوں اور پاکستان میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں جس کی فروخت آج شروع ہوگی۔
جنرل اسٹینڈ ٹکٹ 1000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گے جبکہ پریمیم سیٹنگ مختلف کیٹیگریز میں 1500 پاکستانی روپے میں دستیاب ہوگی۔
یہ قیمتیں کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے 10 میچوں پر لاگو ہوتی ہیں۔ 3 فروری سے شروع ہونے والے ملک بھر میں ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر بھی ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔
دبئی میں 20اور 23 فروری اور 2 مارچ کو ہونے والے ہندوستان کے میچوں کے ٹکٹ کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس دوران شائقین ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر سکتے ہیں۔
اتوار9 مارچ کو شیڈول آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ٹکٹ دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی بین الاقوامی کرکٹ کے سب سے باوقار ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں دنیا بھر کی بہترین ٹیموں کو اکٹھا کیا جاتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹیں کب اور کیسے ملیں گی؟ تمام تر تفصیلات یہاں دیکھئے
یہ ایونٹ اپنے سنسنی خیز میچوں اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ کے لیے جانا جاتا ہے، اس ٹورنامنٹ میں دنیا کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں شامل ہیں۔