انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سابق آسٹریلین کپتان رِکی پونٹنگ کرکٹ کی دُنیا کے دو عظیم ترین کپتان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں آئی سی سی نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی اور رِکی پونٹنگ نے بطور کرکٹ ٹیم کپتان اپنے اپنے ملک کیلئے مجموعی طور پر 655 میچ کھیلے اور 397 جیتے۔
پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے کہا کہ دونوں کپتانوں نے 3 کرکٹ ورلڈ کپ اور 3 چیمپیئنز ٹرافیز کے ساتھ ساتھ 1 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا۔ دونوں سابق کپتان کرکٹ کی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی سمجھے جائیں گے۔
MS Dhoni and Ricky Ponting as captains:
???? 655 matches
✔️ 397 wins
???? Three @cricketworldcup titles
????️ Three Champions Trophy titles
⭐ One @T20WorldCup titleTwo of the greatest ???? leaders of all time! pic.twitter.com/7UDUqVPU4O
— ICC (@ICC) August 18, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور بیٹسمین بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو کرکٹ کیرئیر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دھونی کے شاندار کھیل کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم نے کہا کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو یادگار کرکٹ کیرئیر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: دھونی کے شاندار کھیل کو یاد رکھا جائے گا۔بابر اعظم