آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، انعامی رقم کا اعلان، فاتح ٹیم کو کتنا پیسہ ملے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ICC announces prize money for Champions Trophy 2025
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، فاتح ٹیم کو 2اعشاریہ 24 ملین ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو 1اعشاریہ 12 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔
اس سال آئی سی سی نے مجموعی انعامی رقم میں 53 فیصد اضافہ کیا ہے، جس کے تحت کل 6اعشاریہ 9 ملین ڈالر تمام شریک ٹیموں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
سیمی فائنلسٹ اور دیگر ٹیموں کے لیے انعامات
سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دونوں ٹیموں کو 560000 ڈالر ملیں گے۔
گروپ اسٹیج میں ہر میچ جیتنے پر 34000 ڈالر اضافی دیے جائیں گے۔
پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو 350000 ڈالر دیے جائیں گے۔
ساتویں نمبر پر آنے والی ٹیم کو 140000 ڈالر ملیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025: میزبانی اور شیڈول
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ دبئی کو متبادل وینیو کے طور پر رکھا گیا ہے، خاص طور پر بھارت کے میچز دبئی میں کھیلے جائینگے۔
ٹورنامنٹ فارمیٹ اور گروپس
ٹورنامنٹ میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی ٹاپ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے:
گروپ اے: پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش
گروپ بی : آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان
فائنل اور سیمی فائنلز 
فائنل 9 مارچ کو لاہور میں شیڈول ہے۔
اگر بھارت فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں ہوگا۔
دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے ریزرو ڈے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔
prize money

Related Posts