غزہ کی حمایت پر برطرف مراکشی خاتون انجینئر ابتہال ابو سعد کا مائیکرو سافٹ کیخلاف نیا ویڈیو پیغام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابتہال نے مائیکروسافٹ کا چہرہ بے نقاب کردیا، فوٹو فیس بک

اسرائیل کو سپورٹ کرنے کیخلاف احتجاج کی پاداش میں برطرف کی جانے والی مائیکرو سافٹ کی مراکشی نژاد انجینئر ابتہال ابو سعد نے اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں مائیکرو سافٹ کا گھناؤنا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

عرب امور کے معروف پاکستانی تجزیہ کار علی ہلال نے اپنی فیس بک وال پر ابتہال کے تازہ ویڈیو پیغام کو اردو ترجمہ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ سے برطرفی کے بعد جاری کردہ اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں ابتہال ابوسعد نے کہا کہ وہ دنیا بھر کے با ضمیر انسانوں سے صرف دو باتوں پر عمل کی درخواست کرتی ہیں۔

پہلی بات یہ کہ مائیکروسافٹ کی تمام مصنوعات اور ایپلیکیشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ چاہے وہ کینڈی کرش ہو، کوپائلٹ ہو یا کوئی اور ایپ، جب تک مائیکروسافٹ انسانی اقدار کو اپنانے کا فیصلہ نہیں کرتی، ہم اس کی مصنوعات استعمال کر کے اسے مالی مدد نہیں دے سکتے۔ یہ بائیکاٹ ایک پرامن پیغام ہو گا کہ انسانیت ہمارے لیے اولین ترجیح ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میری دوسری اپیل ان افراد کے لیے ہے جو آئی ٹی کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں یا موبائل صارفین ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ کسی ایسی کمپنی کا حصہ ہیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے تو وہ اس کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہیں خبردار کریں کہ جب تک انسانی اقدار کا احترام نہیں کیا جائے گا، ہم کسی قسم کا تعاون نہیں کریں گے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر ابتہال نے امید ظاہر کی کہ ان کی آواز ہر سننے والے تک پہنچے گی اور وہ اس کو صرف سنے گا نہیں، بلکہ اس پر عمل بھی کرے گا۔

Related Posts