نوابوں کے خاندان کےچشم وچراغ ابراہیم علی خان بھی بالی وڈ میں قدم جمانے کے لیے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم ساز کرن جوہر نے بدھ کے روز انسٹاگرام ابراہیم کی چند خاص تصاویر کے ساتھ ایک طویل نوٹ شیئر کر کے اس بات کا اعلان کیا ہے۔

کرن نے لکھا کہ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم اپنے مشہور والدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے فلمی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ان کے خاندان کی فنی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلمیں ان کے خون میں، ان کے جینز میں اور ان کے جنون میں شامل ہیں۔

ناکام محبت کے بعد کراچی میں پھنسی امریکی خاتون نے فلائٹ میں سوار ہونے سے انکار کر دیا

کرن جوہر نے لکھا کہ میں نے امریتا، یا جنہیں ان کے قریبی لوگ پیار سے ڈنگی کہتے ہیں، سے پہلی بار اس وقت ملاقات کی جب میں صرف 12 سال کا تھا۔ انہوں نے میرے والد کے بینر دھرما موویز کے لیے فلم دنیا کی، اور میں آج بھی ان کی باوقار شخصیت، انرجی اور کیمرے پر بے مثال گرفت کو یاد کرتا ہوں۔ لیکن سب سے زیادہ مجھے وہ شاندار چائنیز ڈنر یاد ہے جو انہوں نے مجھے اور اپنی ہیئر اسٹائلسٹ کو کروایا، جس کے بعد ہم نے ایک جیمز بانڈ فلم دیکھی! وہ پہلی ہی ملاقات میں مجھے اپنا سمجھنے لگیں، اور یہ ان کی شاندار شخصیت کی علامت تھی، جو آج بھی ان کے بچوں میں زندہ ہے۔

انہوں نے مزید لکھاکہ سیف سے میری پہلی ملاقات آنند مہندرُو کے دفتر میں ہوئی تھی۔ وہ نوجوان، باوقار، دلکش اور بے حد پُراعتماد تھے، بالکل ویسے ہی جیسے میں نے ابراہیم سے پہلی بار ملاقات کی تھی۔ اور خوش قسمتی سے، ہماری نسلوں کے درمیان قائم ہونے والی یہ دوستی، اب ہمارے بچوں تک پہنچ چکی ہے! میں اس خاندان کو 40 سالوں سے جانتا ہوں اور مختلف وقتوںمیں ان کے ساتھ کام کر چکا ہوں امریتا کے ساتھ دنیا، سیف کے ساتھ کل ہو نا ہو او رقربان، اور سارہ کے ساتھ سمبا، جس کے بعد مزید فلمیں بھی آئیں گی! یہ خاندان نہ صرف اپنے بڑے دل کی وجہ سے جانا جاتا ہے بلکہ ان کی محبت اور لگن بھی بے مثال ہے۔

Related Posts