آج بھی اسکرپٹ پر اپنے نام کے ساتھ معین کا نام لکھ دیتا ہوں، انور مقصود

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج بھی اسکرپٹ پر اپنے نام کے ساتھ معین کا نام لکھ دیتا ہوں، انور مقصود
آج بھی اسکرپٹ پر اپنے نام کے ساتھ معین کا نام لکھ دیتا ہوں، انور مقصود

کراچی:پاکستان کے نامور مصنف اور میزبان انور مقصود نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے 10 سوالات کے جوابات دیدیئے۔انور مقصود کے بیٹے گلوکار بلال مقصود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے انور مقصود سے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے۔

ویڈیو میں بلال مقصود نے بتایا کہ ان سے سب سے زیادہ یہ سوال پوچھا گیا کہ انور مقصود نوجوان نسل کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟۔اس پر انور مقصود نے کہا کہ ’میں بس یہی کہوں گا کہ پیسے کا ہونا اور پیسا کمانا اچھی بات ہے لیکن اس کے پیچھے کبھی نہیں بھاگنا چاہیے، جو کچھ ہے آپ کے پاس اسے ایسا سوچ کر جیئے کہ بہت ہے، کیوں کہ خواہشات تو زندگی بھر بڑھتی ہی جاتی ہیں‘۔

ایک موقع پر بلال مقصود نے ان سے سوال کیا کہ پاکستان قوم کب جاگے گی؟ تو اس پر انہوں نے مزاحیہ و تنقیدی انداز میں کہا کہ ’جس دن یہ مارننگ شوز بند ہوگئے اس دن قوم سو کر اٹھ جائے گی اور جاگ جائیگی‘۔اس دوران بلال مقصود نے ان سے پوچھا کہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل دور کونسا تھا، جس پر انور مقصود نے بتایا کہ سب سے مشکل دور وہ تھا جب انہوں نے بیکنگ کی لیکن اس مشکل دور نے ہی انہیں دو راستے دکھائے جس پر چل کر وہ آج یہاں پہنچے۔

بلال مقصود نے انور مقصود سے پاکستان لوگوں کے ترک ڈراموں کو پسند کرنے جنون کے حوالے سے بھی پوچھا۔جس پر انور مقصود کا کہنا تھا کہ ’وہ ترکی ہیں ہم ٹھرکی ہیں، اسی لیے پیچھے پڑے ہیں‘،جب بلال مقصود نے انور مقصود سے معین اختر کے حوالے سے سوال کیاکہ کیا آپ کو ان کی یاد آتی ہے جس پر انور مقصود نے ایک شعر سناتے ہوئے کہا کہ معین اختر کی یاد نے انہیں آج تک نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ وہ 32 سالوں تک معین اختر کیلئے لکھتے رہے۔انور مقصود کے مطابق ’جو بڑے لوگ ہوتے ہیں وہ نظروں سے تو دور چلے جاتے ہیں لیکن ہوتے وہ یہیں ہیں، معین ہر گھر میں ہیں ہر کسی کے دل میں ہیں‘۔انور مقصود نے کہا کہ ’اکثر میں لوز ٹاک جیسا کوئی پروگرام لکھتا ہوں تو اپنا نام لکھنے کے بعد اگلی لائن میں معین کا نام ہی لکھ دیتا ہوں، پھر کاٹنا پڑتا ہے اور کسی اور کا نام لکھنا پڑتا ہے‘۔

Related Posts