اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپس گئی اور حکومت میں واپس آئی تو میں حکومت کا حصہ نہیں بنوں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف اسمبلی میں واپس گئی تو میں نہیں جاؤں گا۔
عدلیہ اور قانون ہر صورت جیتے گا۔شیخ رشید
ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 10 مئی تک فیصلہ جبکہ 14 مئی کو انتخابات ہوجائیں گے۔ جسے پی ٹی آئی ٹکٹ دے گی، ہم اس کا ساتھ دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف اسمبلی میں واپس گئی تو میں نہیں جاوں گا،مجھے یقین ہے کہ 10 مئی تک فیصلہ جبکہ 14 مئی کو انتخابات ہوجائیں گے۔۔جسے پی ٹی آئی ٹکٹ دے گی ہم اس کا ساتھ دیں گے، اس بار عمران خان حکومت بنائے گا اور یہ غریب کی حکومت ہوگی۔۔شیخ رشید pic.twitter.com/JGFAYZ1ybT
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 2, 2023
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اِس بار عمران خان حکومت بنائے گا اور یہ غریب کی حکومت ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عوامی لیگ کے سربراہ و سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ الیکشن ہوں گے اورعدلیہ اور قانون ہر صورت جیتے گا۔
گزشتہ روز سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ الیکشن 10 دن پہلے ہوں یا بعد میں، ہونے ضرور ہیں۔ آٹے کی لائن میں 29 جانیں چلی گئیں۔ حکومت نے رمضان میں 20 ارب کی دیہاڑی بھی لگائی۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ بکتر بند گاڑیاں دروازے کس کے حکم پر توڑتی ہیں۔