کراچی: متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ جو اپنی وائرل ویڈیوز اور ٹک ٹاک کے باعث خبروں میں رہنا کا گُر جانتی ہیں، اب انہوں نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے لئے ایک پیغام جاری کردیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے لئے کل صبح 11بجے اہم وڈیو پیغام جاری کروں گی، وقت آگیا ہے کہ پاکستانی عوام اس ڈھونگی عیاش مولانا کے بھی برے کرتوت جان لے۔
اس سے قبل حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج رات تک انٹرنیٹ بحال نہ کیا تو وہ ویڈیوز بحال کردیں گی۔
مزید پڑھیں:حریم شاہ نے الزامات ثابت نہ کئے تو اس کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کرونگی، صندل خٹک
یہ دھمکی ملک بھر میں چار دن کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کے پس منظر میں سامنے آئی تھی، جس کا اطلاق سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے وسیع پیمانے پر احتجاج کے جواب میں کیا گیا تھا۔