شعیب ملک کو ہمیشہ پریشان کرتی رہوں گی،ثانیہ مرزا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب ملک کی بیٹے کے ہمراہ نئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی
شعیب ملک کی بیٹے کے ہمراہ نئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

ممبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکا کہنا ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں بھی اپنے شوہر کو پریشان کرتی رہیں گی۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ہمراہ گزارے چند حسین لمحات شیئر کیے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنی اس خصوصی پوسٹ کے کیپشن میں شعیب ملک سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے اچھے اور بْرے وقت کے ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ٹینس اسٹار نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انشاء اللہ! میں آپ کو آنے والے سالوں میں بھی اسی طرح پریشان کرتی رہوں گی۔دوسری جانب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیٹی اور داماد کو شادی کی 11ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔اْن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی، ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔کھیلوں کی دْنیا کے اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

Related Posts