مقامی صرافہ بازار میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جبکہ چاندی کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان نظر آیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اے پی جی جے ایس اے کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر میں 685 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ مقامی بازار میں چاندی کی قیمت میں بھیی اضافہ ہوا، آج ایک تولہ چاندی 55 روپے اضافے سے 3،871 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی دیکھی گئی تھی تاہم آج سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بین الاقوامی شرح 3,350 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جس میں $20 پریمیم بھی شامل ہے، جس میں $8 کا اضافہ ہوا۔