جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، حلیم عادل شیخ
جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، حلیم عادل شیخ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائر کیے جانے پر حلیم عادل شیخ کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو گا، دعا پر یا تو کوئی دباؤ ہو گا یا سازش کے تحت یہ کرایا گیا ہو گا، میں جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا، ہر شخص ظلم، دباؤ اور خوف برداشت نہیں کر سکتا۔

سندھ حکومت نے پہلے مجھ پر حملے کرائے، کیسز بنوائے، جیل میں رکھا گیا، میں ان تمام باتوں سے نہ رکا اور نہ ٹوٹا، فیصلہ اللہ اور عدالتوں نے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، خرم لغاری سمیت 5 اراکین اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت آزادی مارچ کے سلسلے میں لاہور میں ہوں،نکاح اور طلاق دونوں جائز کام ہیں لیکن سن کر افسوس ہوا، یہ رشتتے توڑنے کے لیے نہیں ہوتے۔

Related Posts