شہروز سے اداکاری کی روزانہ کلاسز لیتی ہوں،صدف کنول

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہروز سے اداکاری کی روزانہ کلاسز لیتی ہوں،صدف کنول
شہروز سے اداکاری کی روزانہ کلاسز لیتی ہوں،صدف کنول

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی ٹاپ ماڈل صدف کنول نے کہا ہے کہ وہ اداکاری کی دْنیا میں اپنا لوہا منوانے کیلئے اپنے شوہر شہروز سبزواری سے اداکاری سیکھ رہی ہیں۔

صدف کنول نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’شہروز سبزواری اْنہیں اداکاری سکھا رہے ہیں‘۔صدف کنول نے کہا کہ ’میں شہروز سبزواری سے اداکاری سیکھ رہی ہوں اور اس کیلئے میری روزانہ کلاسز ہوتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میں اب دل سے اداکاری کررہی ہوں، میں اب جس بھی پراجیکٹ میں اداکاری کروں گی، اْس کا کریڈٹ میرے شوہر کو جائے گا‘۔صدف کنول نے کہاکہ شہروزمیرا بہت خیال رکھتے ہیں، بہت حساس ہیں اور خوبصورت دل کے مالک ہیں‘۔

دوسری جانب اداکار شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ اْن کی بیٹی نورے صدف کنول سے بہت محبت کرتی ہے اور یہ اْن کیلئے ایک بہت بڑی جیت ہے۔صدف کنول کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سب سے پہلی خوبی یہ ہے کہ صدف اپنا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ہر وقت اچھی لگتی ہیں‘۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ ’دوسری خوبی یہ ہے کہ صدف میری بہنوں سے بہت زیادہ پیار کرتی ہیں اور میری بہنوں کے ساتھ صدف کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیں: ارطغرل کی اداکارہ برکو کیراٹلی نے اپنے رقص کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

اداکار نے اہلیہ کی تیسری خوبی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’نورے صدف کی سگّی بیٹی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی صدف نورے کو سگّی بیٹی کی طرح رکھتی ہے‘۔

Related Posts