واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کبھی کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کو دھوکا یا عملی مذاق قرار نہیں دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ کورونا وائرس جیسی وباء ایک دھوکا ہے اور دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے وائرس کے پیشِ نظر ایسی بات کون کرسکتا ہے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے یہ ضرور کہا تھا کہ ڈیموکریٹس جو کبھی کچھ نہیں کرتے اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے وہ شراکت دار جو میڈیا کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں، وہ اپنے آپ میں ایک واضح دھوکے اور عملی مذاق کی حیثیت رکھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ہم نے بلایا اور اس بات پر شرمندہ بھی کیا۔ (ڈیموکریٹس اور میڈیا) نے یہ تسلیم بھی کیا کہ وہ غلط تھے لیکن اس کے باوجود وہ جھوٹ پھیلانے سے باز نہ آئے اور یہی حکمتِ عملی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
I never said the pandemic was a Hoax! Who would say such a thing? I said that the Do Nothing Democrats, together with their Mainstream Media partners, are the Hoax. They have been called out & embarrassed on this, even admitting they were wrong, but continue to spread the lie!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 25, 2020