مجھے تو پاکستان آنے کے بہانے چاہئیں، انڈین اداکارہ لاہور پہنچ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہندوستان ٹائمز

معروف انڈین اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس لاہور پہنچ گئیں۔

لاہور میں نندیتا داس نے فیض فیسٹیول میں شرکت کی اور سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں 8 سال بعد پاکستان آئی ہوں اور مجھے پاکستان آنے کے بہانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ 40 سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہوں، میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی مگر حادثی طورپربن گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ میں گانا سیکھنا چاہتی ہوں، میں شاعری کرنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ نندیتا داس باصلاحیت اداکارہ اور ہدایتکارہ ہیں جنہوں نے کئی مشہور بھارتی اور بین الاقوامی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کی نمایاں فلموں میں بول اور آگ شامل ہیں۔ انہوں نے 2008 میں پاکستانی فلم رام چند  میں مرکزی کردار ادا کیا، جو ایک منفرد اور یادگار تجربہ تھا۔

نندیتا نے نہ صرف اپنی اداکاری سے دلوں کو چھوا بلکہ بطور ہدایتکارہ بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کی ہدایت کاری میں بنی فلمیں انسانی جذبات، سماجی مسائل اور زندگی کے گہرے پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں۔

ان کا کام نہ صرف سنیما کی دنیا میں معروف ہے بلکہ وہ ایک مضبوط آواز کے طور پر بھی سامنے آئی ہیں جو مختلف ثقافتی اور سماجی موضوعات پر بات کرتی ہیں۔

Related Posts