نوجوان لڑکیاں میرے پیار میں پاگل، گناہوں سے بچانے کیلئے شادی کرتا ہوں،عامر لیاقت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

I marry young girls to save them from sins, Aamir Liaqat

کراچی: پاکستان تحریک انصاف عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ آئی بی اے، لمس اوربیکن ہاؤس کی لڑکیاں میرے پیار میں پاگل ہیں،میں انہیں گناہوں سے بچانے کیلئے شادی کرتا ہوں۔

ایف ایچ ایم اور پیپلز میگزین کے مطابق حال ہی میں تیسری شادی کرنے والے عامر لیاقت نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ نوجوان لڑکیاں ان سے شادی کی خواہشمند ہیں۔آئی بی اے، لمس اوربیکن ہاؤس کی بہت سی لڑکیاں ہیں جو میرے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ ایک حلال مرد چاہتی ہیں ۔

عامر لیاقت کا کہنا ہے کہخاص طور پر ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے دور میں وہ ان لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کے لیے شادی کرتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایک اسلامی اسکالر کی حیثیت سے اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ ایک حلال رشتے کوترجیح دوں۔

May be an image of 1 person, beard and text that says 'FHM "I MARRY YOUNG GIRLS TO SAVE THEM FROM SINS OF YOUTH" -AAMIR LIAQUAT'

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں سیدہ دانیہ شاہ نامی لڑکی سے تیسری شادی کی تھی جبکہ اس سے پہلے دو شادیاں کرچکے ہیں تاہم دونوں بیگمات ان سے الگ ہوچکی ہیں۔

May be an image of 1 person, standing and text that says 'People "GIRLS FROM IBA, LUMS AND BEACONHOUSE WANT TO MARRY ME" -AAMIR LIAQUAT'

پی ٹی آئی سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ان دنوں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کے حوالے سے بھی خبریں منظر عام پر آرہی تھیں تاہم انہوں نے اس کی تردید کردی ہے۔

Related Posts