شوہر کے ڈراموں میں اداکاری کرونگی ،میرا شو اچھا نہ ہوتا تو بند ہوجاتا۔ندا یاسر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صرف اپنے شوہر کے ڈراموں میں کام کرنے کی خواہاں ہوں، ندا یاسر
صرف اپنے شوہر کے ڈراموں میں کام کرنے کی خواہاں ہوں، ندا یاسر

کراچی:معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر پاکستان کے بیشتر ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے ڈراموں میں نظر نہیں آرہیں۔

ندا یاسر صرف مارننگ شو کی میزبانی اور شوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں کی پروڈیوسنگ میں مصروف ہیں۔ ندا یاسر کا خیال ہے کہ نجی مصروفیات بڑھ جانے کی وجہ سے اب وہ ہر وقت اداکاری نہیں کر سکتیں اور وہ خاندان کو وقت دینے کے لیے ہی فی الحال ڈراموں میں نہیں دکھائی دے رہیں۔

ندا یاسر نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے کہ اب وہ صرف اور صرف شوہر یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کی خواہاں ہیں۔

ایک انٹرویو میں ندا یاسر نے ٹی وی ڈراموں سے دوری پر بات کرتے ہوئے دلیل دی کہ خاندان اور خاص طور پر بچوں کو وقت دینے کی وجہ سے وہ ڈراموں سے دور ہیں۔

معروف اداکارہ ندا یاسر نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ ان کا دل اداکاری سے بھر گیا ہے اور کہا کہ مارننگ شوز کی میزبانی سے وہ بچوں کے ساتھ اچھا وقت بھی گزار لیتی ہیں، کیوں کہ اس میں خود کو کسی کردار میں نہیں ڈھالنا پڑتا۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ان کے مارننگ شو کو ملک بھر میں بہت پسند کیا جاتا اور دیکھا جاتا ہے، اسی لیے ان کا شو آج بھی چل رہا ہے، ورنہ کب کا انتظامیہ ان کا شو بند کروا چکی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو حق ہے کہ وہ ان کے شو کو پسند یا نا پسند کرے، تاہم انہیں نا پسند کرنے والے انہیں بد دعائیں نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ شوہر کے ڈراموں میں اس لیے کام کرنا چاہتی ہیں، کیوں وہ ان کے شوہر ہونے کی وجہ سے ان کے بچوں کا خیال بھی رکھیں گے اور ان پر کام لینے کے حوالے سختی نہیں کریں گے۔

ندا یاسر نے یاسر نواز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ملک کے بہترین ہدایت کاروں اور اداکاروں میں سے ایک قرار دیا۔ندا یاسر نے پاکستانی ڈراموں پر بھی بات کی اور کہا کہ پاکستانی ڈرامے اب بھی دنیا میں بہت مقبول ہیں اور انہیں دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں کا معیار بہت اچھا ہوتا ہے۔

Related Posts