مولانا طارق جمیل اور خواتین کے مصافحہ کی حقیقت سامنے آگئی، الزام لگانے والے شرمندہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maulana Tariq Jameel launches flagship store in Karachi

لاہور: سوشل میڈیا پر کئی روز سے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے خواتین سے مصافحہ کی ویڈیو کی حقیقت کھل کر سامنے آنے کے بعد الزام لگانے والوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک خاتون سے ہاتھ ملاتے دیکھا جاسکتا تھا ، ویڈیو کو بنیاد بناکر معروف صحافی اعزاز سید نے سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ذات کے حوالے سے سوالات اٹھائے تھے۔

معروف صحافی اعزاز سید کے ٹوئٹ کے جواب میں مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اللہ کے فضل سے سیکڑوں خواجہ سرا میری دعوت سے اپنے پیشے سے نکل کر داعی بن چکےہیں۔

اعزاز صاحب نے بلا تحقیق اس ویڈیو پر ٹویٹ کیا ہے کہ میں لڑکی سے ہاتھ ملا رہا ہوں جو کہ بہتان ہے، چند خواجہ سراء مجھ سے رائیونڈ میں ملاقات کے لئے آئے تھےاور تمام اب تبلیغ کے کام سے منسلک ہو چکےہیں۔

مولانا طارق جمیل کی وضاحت کے بعد صحافی اعزاز سید نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ طارق جمیل صاحب نے وضاحت کی ہے کہ ان سے ہاتھ ملانے والی لڑکی نہیں مہک نامی ایک خواجہ سراء تھا ،اس وضاحت سے میری غلط فہمی دور ہو گئی۔

خواجہ سراؤں کے لیے کام کرنا ایک بڑائی ہے ۔ اس حوالے سے جناب طارق صاحب کا احترام اور اگر غلط فہمی میں دل آزاری ہوئی تو معذرت بھی۔

Related Posts