کراچی: مشہور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی اداکار عظمیٰ خان نے ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کے ملنے کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔
اس حوالے سے اداکارہ نے فیس بک پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ میرا ذاتی بیان ہے، برائے مہربانی انصاف کی اس جدوجہد میں میری مدد کی جائے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ“مجھے شرمندہ، بلیک میل، ہراساں کیا گیا، مجھے پچھلے تین دنوں میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ہارنے کیلئے کچھ نہیں، میں نے پاکستان کے بااثر اور مضبوط لوگوں سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے مار دیا جائے گا۔ لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔
https://twitter.com/uzmaaaK/status/1265607087431782402