جو ضد کرتی ہوں اسے پورا کر کے دم لیتی ہوں‘ صبا قمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویلنٹائن ڈے پر صبا قمر کیا کرنے جارہی ہیں؟ مداحوں سے شیئر کردیا
ویلنٹائن ڈے پر صبا قمر کیا کرنے جارہی ہیں؟ مداحوں سے شیئر کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے اگر ضدی بچہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ میں جو بھی ضد کرتی ہوں اسے ہر صورت پورا کر کے دم لیتی ہوں۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان کو اپنی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے،میں ہرگز تکبر نہیں کرتی ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ چند سال پہلے والی اور آج کی صبا قمر میں بہت فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں بہت میچور ہو گئی ہوں اوراپنے فیصلے لینے میں جلد بازی سے کام نہیں لیتی۔ میرے خیال میں انسان کو غلطیاں کرتے رہنا چاہیے کیونکہ انسان ان غلطیوں سے سیکھتا ہے اور میں بھی اپنی غلطیوں سے سیکھ کر اس مقام پر پہنچی ہوں۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ مجھے کس وقت میں کیا قدم اٹھایا ہے کس پراجیکٹ کی حامی بھرنی ہے یا نہیں اس کے بارے میں سوجھ بوجھ رکھتی ہوں اور اسے تکبر نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ہر کسی کو اپنی کامیابی کیلئے درست فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

Related Posts