قرنطینہ میں تمام سہولیات کے باوجود اکیلا پن محسوس کرتا ہوں۔گورنر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Governor Sindh inaugurated Corona Testing Lab at Al-Khidmat Hospital

کراچی: گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث میں قرنطینہ میں ہوں جہاں تمام سہولیات کے باوجود اکیلا پن محسوس ہو رہا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے قرنطینہ کے دوران تنہائی کے دنوں میں سوچنے کا بہت وقت ملا ہے جس سے اندازہ ہوا کہ وہ لوگ جو قرنطینہ سے گزر رہے ہیں، کس کرب میں مبتلا ہیں۔

پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ قرنطینہ میں حکومت کی فراہم کردہ تمام تر سہولیات کے باوجود بھی اکیلا پن محسوس کرتا ہوں جبکہ اللہ تعالیٰ نے یقیناً یہ بیماری ہمیں کچھ سکھانے کے لیے دی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مشکل حالات میں لڑنا سیکھا اور وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی صورت میں ایک فائٹر کے ساتھ رہا، تاکہ ان سے رہنمائی حاصل کی جاسکے۔ 

Related Posts