خود پر ہونے والی تنقید کا برا نہیں مناتا، مثبت انداز میں لیتا ہوں،حسن علی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے حسن علی کو فٹ قرار دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے حسن علی کو فٹ قرار دے دیا

ہرارے:قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ ہر میچ میں اچھی کار کر دگی سے میرے اعتماد میں اضافہ ہورہاہے،شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے ہمیشہ ہی بہت لطف اندوز ہوتا ہوں،خود پر ہونے والی تنقید کا برا نہیں مناتا، مثبت انداز میں لیتا ہوں۔

ہرارے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہرمیچ میں اچھی کارکردگی سے میرے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے ہمیشہ ہی بہت لطف اندوز ہوتا ہوں، ایک اینڈ پر نوجوان پیسر ایکشن میں ہوں اور دوسرے پر مجھے بولنگ کا موقع ملے تو اچھا کمبی نیشن بن جاتا ہے۔

شاہین کے ساتھ کامیاب جوڑی پہلے سے بن چکی، وہ بہت پرجوش اور باکمال بولر ہیں، میری دعا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا سنگ میل بھی عبور کریں۔

حسن علی نے کہا کہ ہرارے کی پچ سلو ہے، پہلی اننگز میں اچھی سبقت لینے کے بعد ہماری کوشش ہوگی کہ دوسری باری میں بھی حریف بیٹسمینوں کو جلد آؤٹ کریں،میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے بعد ٹیسٹ میں اچھی بولنگ کرنے میں کامیاب ہوا جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود پر ہونے والی تنقید کا برا نہیں مناتا، اس کو مثبت انداز میں لیتا ہوں تاکہ کھیل میں مزید نکھار لاکر توقعات پر پورا اترسکوں۔انھوں نے کہا کہ وقاریونس میرے رول ماڈل ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، اننگز کے آخری اووز میں یارکرز کرنا سب کو آتا ہے۔

ہم سلو بال بھی کرنے میں مہارت رکھتے ہیں، سب میچ کی صورتحال اور ٹیم پلان کے مطابق بولنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔حسن علی نے کہا کہ میں بطور بیٹسمین بھی پاکستانی کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

Related Posts