کورونا وائرس: میرے پاس لاک ڈاؤن کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: میرے پاس لاک ڈاؤن کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ
کورونا وائرس: میرے پاس لاک ڈاؤن کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس لاک ڈاؤن کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ 

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں شہرِ قائد میں اہم اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، عذرا پیچوہو، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، بریگیڈیئر وسیم، اے جی سندھ، سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، تمام ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔ 

اس اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج ہم بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں تمام یوٹیلیٹی سروسز، پانی، بجلی، گیس، نکاسی آب اور دیگر سہولیات بلا تعطل شہریوں کو ملتی رہیں۔ہم سخت فیصلے اس لیے کرنے جارہے ہیں کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچا سکیں۔مجھے آپ کی صحت اور زندگی عزیز ہے۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ میں آپکی صحت اور زندگی کی خاطر ہر وہ فیصلہ کروں گا جو ضروری ہے۔میں ایک اہم اعلان آج شام کو کروں گا، یہ اعلان عوام کے حق میں کروں گا۔ہم ایک ٹیم بنا رہے ہیں جسے گریڈ 20 کا افسر ڈیل کرے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس اہم فیصلے سے جو مسائل (یعنی روزگار) کے پیدا ہوں گے میں اُن کے حل کے لیے اقدامات کروں گا ہم لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں اور ہم آج ہی لاک ڈائون کا اعلان کریں گے۔ ہم نے 2500 ٹیسٹ کیے ہیں، وہ بھی منتخب کیے ہیں جبکہ  ہمیں اپنے عوام کو اس بیماری سے بچانا ہے ۔ ٹیسٹ کی سہولیات بڑھانے والے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں یہ ٹیسٹ کی سہولیات پورے صوبے کے ضلعی ہیڈکوارٹرز تک پہنچانا چاہتا ہوں۔اب کے فیصلے سے عوام کو محتاط ہو کر گھروں پر بیٹھنا ہے۔  تمام ایڈمنسٹریشن الرٹ ہوں گی۔ ہم کسی کو بغیر کسی خاص وجہ کے روڈ پر آنے نہیں دیں گے۔میرے پاس اب کوئی اور راستہ نہیں سوائے لاک ڈائون کے۔

لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کنڑول رومز آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کے دفاتر میں قائم کیے جائیں گے۔غذا، میڈیکل اسسٹنٹس حکومت کو دینی ہے۔تمام سروسز، فون، یوٹیلیٹی، ٹی وی کیبل، فون، موبائل سروسز بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔یہ لاک ڈائون پورے صوبے میں ہوگا۔

سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ حیسکو، سیپکو، واسا، کے ڈبلیو ایس بی، ایس ایس جی سی اور دیگر اداروں کو اپنی سروسز زبردست طریقے سے دینی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ اے ٹی ایمز کھلے رہیں گے۔ میں عوام کے لیے ایک اور اہم فیصلہ کررہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ عوام میری بھرپور مدد کریں گے۔

مخیر حضرات سے گورنمنٹ فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بینک میں ایک اکاؤنٹ قائم کیا گیا ہے۔عطیات اُس اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔ 

Related Posts