“یہ دھماکا اپنی بیٹی کے نام کرتا ہوں‘‘ اسرائیلی فوجی افسر کی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں کے دوران قابض فوج پر سنگین جنگی جرائم کے الزامات عاید کیے جا رہے ہیں جہاں قابض صہیونی فوج نے جان بوجھ کو ایسے گھروں اور عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جن میں عام شہری، خواتین اور بچے قیام پذیر تھے۔

قابض فوج کی ایسی ہی سفاکیت کو بے نقاب کرتی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں ایک صہیونی قابض فوجی افسر کو غزہ میں ایک عمارت کو دھماکے سے اڑانے سے قبل یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ دھماکا میں اپنی بیٹی کے نام کرتا ہوں‘۔

پشاور چرسی تکہ کا مالک فحش ویڈیو وائرل ہونے پر دوبارہ گرفتار

گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والا یہ کلپ 271 ویں کمبیٹ انجینئرنگ بٹالین سے تعلق رکھنے والے ایک اسرائیلی میجر موشے گرنبرگ کا بتایا جاتا ہے۔

اس نے غزہ کے شمال میں جنگ بندی سے تھوڑی دیر قبل اس عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس میں متعدد خواتین اور بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

دھماکے سے قبل اسرائیلی فوجی افسر کو ایک ویڈیو ریکارڈ کراتے اور یہ کہتے سنا جا سکتا ہے “میں یہ بم باری اپنی بیٹی ایلا کو اس کی دوسری سالگرہ کے موقع پر تحفے میں پیش کرتا ہوں۔‘‘

ذلت آمیز رویہ

دریں اثنا اسرائیلی فوج کے اس ذلت آمیز اور غیر انسانی رویے کو سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں تقریباً 60 فیصد عمارتوں کو مکمل یا جزوی طور پر منہدم کر دیا ہے۔

بعض صارفین نے اسرائیلی فوجی میجر کو “نفسیاتی اور اخلاقی مریض” قرار دیا۔

غزہ میں خونریز جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بلا اشتعال بمباری کے بے شمار مناظر سامنے آئے ہیں۔

اسرائیل میں غزہ کی پٹی میں بمباری سے زخمی ہونے والے بچوں اور خواتین کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور بمباری سے ہونے والی اموات کو جھوٹا قرار دیا جاتا رہا ہے جس پر سوشل میڈیا حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آتا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے نشر ہونے والے ایک گانے میں غزہ کے تمام باشندوں کو فنا کے گھاٹ اتارنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ اشتعال انگیز گیت اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے براہ راست نشر کیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر تنقید سامنے آنے کے بعد اسے ہٹا دیا گیا تھا۔

Related Posts