اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عائد لاک ڈاؤن کے دوران اہم کاوشوں پر برآمد کنندگان مبارکباد کے مستحق ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے عروج پر مجھے یہ توقع تھی کہ برآمدات کے نتائج اس سے کہیں زیادہ برے ہوسکتے ہیں، تاہم ایسا نہیں ہوا۔
پیغام میں معاونِ خصوصی رزاق داؤد نے کہا کہ ہم نے کامیابی کے ساتھ واپسی کی راہ ہموار کر لی ہے جس پر میں تمام قابلِ احترام برآمد کنندگان کو ان کی کاوشوں پر مبارکباد دیتا ہوں۔
آئندہ پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے تجارت و سرمایہ کاری نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں اور ہفتوں میں مکمل بحالی کی طرف جانا اور اپنی برآمدات کو توسیع دینے کی رفتار واپس لانے پر کام کریں گے۔
مستقبل کے حوالے سے معاونِ خصوصی عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ہم برآمدات میں نئی مصنوعات کے ساتھ توسیع لائیں گے اور زمینی اعتبار سے بھی تنوع اور توسیع لائی جائے گی۔
معاونِ خصوصی رزاق داؤد نے کہا کہ برآمدات میں کورونا وائرس کے باعث پسماندگی کے رجحانات ہیں جبکہ کورونا وائرس کے باعث معیشت مشکلات کا شکار ہے۔
In coming days & weeks, we will meet & strategize how to recover fully, continue momentum & expand our exports with new products and more geographical diversification. Overall declining trend in exports, due to Covid, has been arrested. 2/3
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) July 2, 2020
انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں مالی سال 20-2019ء کے دوران 6 اعشاریہ 83 فیصد کمی آئی جبکہ کورونا وائرس کے باعث مشکلات جاری رہیں۔
Our exports declined only by 6.83% for FY 2019-20 as compared to last year, despite setbacks caused by the pandemic. 3/3 @PTIofficial @ImranKhanPTI @aliya_hamza @PTVNewsOfficial @RadioPakistan @appcsocialmedia
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) July 2, 2020