محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں، نتائج اللہ پر چھوڑ دیتی ہوں، عائزہ خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں، نتائج اللہ پر چھوڑ دیتی ہوں، عائزہ خان
محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں، نتائج اللہ پر چھوڑ دیتی ہوں، عائزہ خان

لاہور:ناموراداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ شوبزمیں کامیابی کیلئے ٹی وی ڈراموں میں پرفارمنس کے ساتھ ماڈلنگ کرنانہایت ضروری ہے۔

عائزہ خان نے کہا کہ فنی کیرئیر کے آغازپر فیشن شوز میں پرفارم کیا جس کی وجہ سے جلد ٹی وی سکرین پر آنے کا موقع ملا اور کامیابی کی منازل طے کیں۔

ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد مصروفیات بڑھی جاتی ہیں اوراگر آپ نے پر سکون زندگی گزارنی ہے تو آپ کو شوبز اور گھریلو زندگی میں توازن رکھنے کیلئے شیڈول بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر آپ کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

عائزہ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں اور اس کے بعد نتائج اوپر والے کی ذات پر چھوڑ دیتی ہوں،ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں نے نیک نیتی سے محنت کی ہو اورمجھے اس کا صلہ نہ ملا ہو۔ اللہ تعالیٰ محنت کا صلہ ضرور دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: بہت اداکاری ہوگئی، ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے پڑھائی مکمل کرنے کی ٹھان لی

Related Posts