اداکار شہریار منور نے ایک سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، اداکار پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے تیر برسائے گئے تو انہوں نے معافی مانگ لی۔
شہریار منور نے کہا کہ ایسی صورتحال میں وہ بس 5 منٹ ہی وہاں ٹھہرے اور چند تصاویر کیلئے اپنا ماسک ہٹایا، جس کیلئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ’میں اپنی لاعلمی ، فیصلے میں غلطی پر سب سے معذرت خواہ ہوں۔‘
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تفصیلی پیغام شیئر کیا جس میں برتھ ڈے پارٹی کے میزبانوں کا نام لیے بغیر بتایا گیا کہ انہیں برتھ ڈے پارٹی کا دعوت نامہ دو ہفتے قبل موصول ہوا تھا اور انہوں نے جانے کی ہامی بھر لی تھی۔
#covid_19 #sops #staysafe #stayhealthy #letsfightthistogether pic.twitter.com/XzlPiFaeTR
— Sheheryar Munawar (@ItsSheheryar) April 29, 2021