کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، مکیش چاولہ، امتیاز شیخ، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، فیصل ایدھی، مشتاق چھاپڑا، کور 5، رینجرز، ایف آئی اے، امیگریشن، پاک نیوی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سخت پریشان ہوں صورتحال کہاں جارہی ہے،ضلع شرقی میں ہم نے 11 یونین کونسلز سیل کروائیں ہیں۔
صورتحال پریشان کن ہے،ہم ٹیسٹ بڑھاتے جارہے ہیں، تو کیسز بھی زیادہ آرہے ہیں۔
اس موقع پر امتیاز شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو راشن بیگس کی تقسیم کے حوالے سے بریف کیا،ہمارا سسٹم بالکل شفاف ہے اور مستحق لوگوں تک راشن پہنچ رہا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کو محتاط رہنا ہوگا،کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں زیادہ فکر مند ہوگیا ہوں، میں عوام کے لیے فکر مند ہوں۔
ضلع جنوبی میں بھی کچھ ہاٹ اسپوٹ ایریاز سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔