کسی اور ملک کی نمائندگی نہیں کررہا،نہ ہی آئی پی ایل کھیلنے جارہا ہوں، محمد عامر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسی اور ملک کی نمائندگی نہیں کررہا،نہ ہی آئی پی ایل کھیلنے جارہا ہوں، محمد عامر
ٹیم میں واپسی کی امیدیں چھوڑ دی،وقار یونس کا رویہ ناقابل برداشت ہے، محمد عامر

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں پاکستان سپر لیگ کھیلنے نہیں جارہا، محمد عامر کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی لیگ کھیلنے کے لیے جاؤں تو زیادہ فخر محسوس کروں گا۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سپر اسٹار محمد عامر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، ہم بھی چاہتے ہیں پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں اور اچھی کرکٹ ہو، بھارتی شائقین بھی پاکستانی پلیئرز کو وہاں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کسی اور ملک کی نمائندگی کرنے کے سوال پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے، نہ ہی آئی پی ایل کھیلنے جارہا ہوں، میرے پاس رہائشی کارڈ ہے برطانیہ کا پاسپورٹ ملتا ہے تو وہ میرا حق ہے۔

محمد عامر نے پاکستان کو چھوڑ کر برطانیہ کیلئے کرکٹ کھیلنے کی خبروں کو مسترد کردیا

پاکستان کے شہرہ آفاق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے برطانوی شہریت ملنے کے بعد پاکستان کو چھوڑ کر برطانیہ کیلئے کرکٹ کھیلنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے علاوہ کسی ملک کیلئے نہ کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی شہریت لینے کا مقصد یہ ہے کہ میری اہلیہ اور بچے برطانیہ میں آباد ہیں اور میں برطانیہ میں اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کیلئے شہریت حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ میں پاکستان کو چھوڑ کر کسی اور ملک کی نمائندگی کرونگا۔

محمدعامر نے کہا کہ اگر آپ ماضی کے کھلاڑیوں کو دیکھیں تو ان میں سے بہت سے افراد کے پاس برطانیہ کا پاسپورٹ تھا۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ لوگ میرے سے برطانیہ کا پاسپورٹ حاصل کرنے پرکیوں پریشان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے برطانیہ کاپاسپورٹ مل جاتا ہے تو یہ میرا حق ہے کیوں کہ میری اہلیہ وہاں سے ہیں، میرے بچے برطانوی ہیں اور وہ وہاں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

لیفٹ آرم پیسر نے کہا کہ اگرچہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے تاہم دنیا بھر میں مختلف فرنچائز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنا جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے آئی پی ایل کیلئے برطانوی شہریت نہیں لی اور فی الحال آئی پی ایل کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی

انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے بتایا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کرتے آئے، اب میں مزید برداشت نہیں کرسکتا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے بیان کا جواب دے دیا۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس میرے مقدمے کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔

میں اب بھی مصباح اور وقار کے ہوتے ہوئے نہیں کھیلنا چاہتا۔انھوں نے ساتھ میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بات اب بہت آگے نکل چکی ہے۔ محمد عامر نے کوچز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس میری کارکردگی پر بات کرتے ہیں وہ پہلے اپنی پرفارمنس دیکھیں۔

Related Posts