کرکٹ گراؤنڈز، ساتھی کرکٹرز اور ٹریننگ سیشن کومس کر رہی ہوں، ندا ڈار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ گراؤنڈز، ساتھی کرکٹرز اور ٹریننگ سیشن کومس کر رہی ہوں، ندا ڈار
کرکٹ گراؤنڈز، ساتھی کرکٹرز اور ٹریننگ سیشن کومس کر رہی ہوں، ندا ڈار

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے ان حالات میں گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع مل گیا ہے، گھر میں بچوں کے ساتھ کرکٹ، بیڈمنٹن اور اسکریبل کھیلتی ہوں اور فٹنس پر بھی فوکس کررہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل زیادہ تر وقت گوجرانوالہ میں اپنے گھر میں گزارتی ہیں۔جب سے یہ لاک ڈاؤن ہوا ہے میں نے بہت زیادہ باتیں کرنا سیکھ لی ہیں، افطار کے بعد ساری توجہ فٹنس پر ہوتی ہے۔

ندا ڈار نے کہا کہ فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے آن لائن سیشنز بھی منعقد کرائے جارہے ہیں، ٹرینرز نے گھر میں دستیاب سہولتوں سے ورزش کرنے کی تجاویز دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ گراؤنڈز، ساتھی کرکٹرز اور ٹریننگ سیشن کو شدت سے مس کر رہی ہوں۔

پرانے میچز کی وڈیوز دیکھ کر مزید کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ندا ڈار نے کہا کہ مجھے امید ہے ہم جلد نارمل روٹین پر واپس آجائیں گے اور جب سب کچھ کھل جائے گا تو میں اپنے دوستوں کے ساتھ شمالی علاقہ جات گھومنے کیلئے جاؤں گی۔

پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر سے متعلق بات کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ ثناء میر ایک لیجنڈ ہیں، ہمیشہ انہوں نے کھلاڑیوں کی رہنمائی کی۔پاکستان میں ثناء میر کی وجہ سے ویمن کرکٹ کو پہچان ملی ہے اور میں ثناء میر کی خدمات پر ان کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

ندا ڈار نے بتایا کہ ثناء میر نے ٹیم کیلئے بہت سے پلیئرز بنائے ہیں اور انہوں نے مجھ سمیت کئی خواتین کرکٹرز کو گروم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان میں وومن کرکٹ کو ثنا ء میر نے ایک نئی زندگی فراہم کی ہے۔

Related Posts