اسلام آباد:ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ یو ایس اوپن میں اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہوں، ٹریننگ اچھی جا رہی ہے، فٹنس بھی بھرپور ہے اچھے نتائج کی امید ہے۔
اعصام الحق نے ایک انٹرویومیں کہا کہ اکیڈمی کے لیے چار سینٹرز سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، جدید انداز میں گرومنگ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ یوایس اوپن کیلئے امریکا جا رہا ہوں، 10دن وہاں ٹریننگ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے یورپی ٹیم کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہوگا، فرانس اور بلغاریہ کے انڈور ایونٹس میں شرکت کروں گا، اکتوبر میں وطن واپسی ہوگی۔
4 سینٹرز کے لیے 4 کوچز اور ٹریننرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔اعصام الحق نے کہا کہ نومبر اور دسمبر میں خود کھلاڑیوں کے ساتھ کام کروں گا، اگلے سال اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے درمیان لیگ کراؤں گا۔
مزید پڑھیں:شان ٹیٹ تیز ترین بولر ہیں جنہیں کھیل کر مزا آیا، فواد عالم