عسکری قیادت کی جانب سے ملنے والا ایوارڈ باعث فخر ہے‘ یمنیٰ زیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عسکری قیادت کی جانب سے ملنے والا ایوارڈ باعث فخر ہے‘ یمنیٰ زیدی
عسکری قیادت کی جانب سے ملنے والا ایوارڈ باعث فخر ہے‘ یمنیٰ زیدی

اسلام آباد: اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی اعلیٰ صلاحیتوں کے باعث انہیں عسکری قیادت کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے عسکری قیادت سے نوازے جانے والے ایوارڈ کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عسکری قیادت کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ پر چیف آف آرمی سٹاف کا نام بھی موجود ہے۔

اس ایوادڑ کے ملنے پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دیا جانے والا یہ ایوارڈ میرے لئے باعث فخر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

واضح رہے کہ یمنی ٰ نے 2012 سے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور مختلف چینلز پر آن ائیر ہونے والے ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب نظر آنے لگیں۔

مزید پڑھیں:یاسر نواز کی ندا کے فارمولا 1 ریسنگ کار کلپ پر ہیلمٹ اور دوپٹہ پہن کر اداکاری

اداکارہ یمنیٰ زیدی 9 سال کے عرصے میں 28 سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ 3 ٹیلی فلمز بھی ان کی پروفائل میں موجود ہیں۔ان کی جاندار اداکاری کے باعث ان کے فالورز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

Related Posts