اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پُرجوش ہوں، نگراں وزیراعظم

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

واشنگٹن: نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے پُرجوش ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ امریکا کے 5 روزہ اہم دورے پر روانہ ہوا ہوں۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران عالمی ماحولیاتی چیلنجز، عالمی رہنماؤں سے بات چیت کروں گا، بین الاقوامی میڈیا اور ٹاپ تھنک ٹینک سے تبادلہ خیال کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت آج فل کورٹ کریگا

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورہ امریکا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

نگراں وزیراعظم امریکا میں منعقدہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related Posts