بہتر کارکردگی سے قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے پر عزم ہوں، شرجیل خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) ٹیم کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے پاکستان ٹیم میں کم بیک کیلئے پرعزم ہیں۔

ایک انٹرویومیں کراچی کنگز کے بیٹسمین نے کہا کہ جس انداز میں ان کی ٹیم نے پی ایس ایل 5 کا اختتام کیا، اس ہی انداز میں چھٹے ایڈیشن کا آغاز کریں گے۔

جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ ان کا ہدف یہی ہے کہ ایسی پرفارمنس دوں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو، پی ایس ایل 6 ان کیلئے کافی اہم ہے اور اس ٹورنامنٹ میں وہ کوشش کریں گے کہ اچھا پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس اور تمام چیزیں مطلوبہ معیار کے مطابق لارہے ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ کارکردگی سے ٹیم کو فائدہ ہو، جتنے بھی شائقین آرہے ہیں اس کو انجوائے کریں گے، شائقین کی سپورٹ سے جذبہ بڑھتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پچھلے سال کچھ میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے تھے، ان میں میچز والی فیلنگ ہی نہیں تھی۔ایک سوال پر اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ کراچی کنگز کو کراوڈ نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، امید ہے اس بار بھی ایسا سپورٹ ملے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6: ٹکٹوں کی قیمتوں اور تماشائیوں کے لیے پروٹوکولز کا اعلان

Related Posts