پی ٹی آئی میں ہونے کے باعث میرے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے،پرویز الٰہی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی میں ہونے کے باعث میرے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے،پرویز الٰہی
پی ٹی آئی میں ہونے کے باعث میرے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے،پرویز الٰہی

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہونے کے باعث میرے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے، جس سیل میں مجھے رکھا گیا ہے اس میں ٹانگیں بھی سیدھی نہیں ہوتیں، ٹانگیں ٹیڑھی کر کے سیل میں رہنا پڑتا ہے۔

پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دس دن سے ایک ہی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے، دوائی نہ ہی ڈاکٹر کی سہولت ہے، میری ادویات مجھ تک نہیں پہنچ رہیں۔

انہوں نے کہا کون لوگ ہیں جو اس طرح کی بات کر رہے ہیں کہ میں تحریک انصاف میں نہیں، یہ بات وہ کر رہے ہیں جو وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں، میرے ساتھ جو ہو رہا ہے جو حالات اور کیس ہیں وہ تحریک انصاف کی وجہ سے ہے، تحریک انصاف میں ہی ہوں۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کے تعین کا طریقہ بتا دیا

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دس دن بعد لوگوں کو دیکھ رہا ہوں، ملاقات کروانا تو دور کی بات ہے،کارڈیالوجی میں ٹیسٹ بھی آدھے ہوئے، میں نے تو اپنے دور میں کسی سے برا سلوک نہیں کیا نہ کسی کو اپنا دشمن سمجھا۔

Related Posts