براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا تو لندن ہائی کورٹ اسے رد نہ کرتی۔حسین نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا تو لندن ہائی کورٹ اسے رد نہ کرتی۔حسین نواز
براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا تو لندن ہائی کورٹ اسے رد نہ کرتی۔حسین نواز

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ اگر براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا تو لندن ہائی کورٹ اسے رد نہیں کرتی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لندن ہائی کورٹ براڈ شیٹ کے سچے دعوے کو کبھی رد نہ کرتی جبکہ براڈ شیٹ کا لندن ہائی کورٹ جانا ہمارے خلاف ایک سازش تھی۔

اپنے بیان میں حسین نواز نے کہا کہ براڈ شیٹ کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لندن ہائی کورٹ بھیجا گیا اور ہمارے خلاف یہی حکمتِ عملی پاکستان میں بھی دہرائی گئی، تاہم لندن ہائی کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا۔

حسین نواز نے کہا کہ لندن ہائی کورٹ نے فیصلہ کیا کہ نیب اور براڈ شیٹ تنازعے کا ایون فیلڈ فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر فیصلہ ہمارے خلاف آتا تو پی ٹی آئی حکومت واویلا مچا دیتی۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کے اثاثے ڈھونڈتے ہوئے 6 کروڑ ڈالر گنوا دئیے، یہ رقم خود ایون فیلڈ فلیٹس کی مالیت سے بھی زائد ہے جو بے بنیاد کیس پر ضائع کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے،حسین نواز

Related Posts