حسین لاکھانی اسپتال کورونا کے مریضوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hussain Lakhani Hospital

کراچی :رہنما پی ٹی آئی حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کیو جہ سے حسین لاکھانی اسپتال کو کورونا کے مریضوں کے لیئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

اسپتال کو تزئین و آرائش کے کچھ کاموں کی وجہ سے دس روز کے لیئے بند کیا گیا تھا ، حسین لاکھانی کراچی کا واحد اسپتال ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کا علاج مکمل طور پر مفت ہوتاہے اسپتال میں کیش یا فیس کا کوئی کاؤنٹر موجود نہیں ہے ، ان خیالات کا ا ظہارا نہوں نے حسین لاکھانی اسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس بھی موجود تھے، حنید لاکھانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نہایت خطرنا ک ہے اور ماہرین صحت کے مطابق اس لہر سے بچنے کیلئے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں ۔

انہوں نے کہا کہ حسین لاکھانی اسپتال میں سو بیڈز کی گنجائش ہے اس اسپتال میں آئی سی یو، ایمرجنسی، آکسیجن، وینٹی لیٹر، سی ڈی یو سمیت تمام دیگر سہولیات میسر ہیں ، کورونا کے مریض اپنی رپورٹ کے ہمراہ اس اسپتال میں ٹیلی فون کے ذریعے اطلاع دیں اور آجائیں ،حسین لاکھانی اسپتال میں ان کا علاج بالکل مفت ہوگا ۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر نہایت تیزی سے پوری دنیا میں پھیل رہی ہے اور دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس کا کہنا تھا کہ حسین لاکھانی اسپتال شہر قائد کی عوام کے لیے حنید لاکھانی ٹرسٹ کی جانب سے تحفہ ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں صرف لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اسکول بند رہیں گے،سعید غنی

کراچی کی عوام کے لیئے حسین لاکھانی اسپتال مفت صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے جبکہ دیگر ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں سے لاکھوں روپے وصول کیے جارہے ہیں ، حسین لاکھانی اسپتال کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کا بنیادی مقصد خدمت خلق ہے اور کراچی کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کی مدد کر نا ہی انسانیت ہے اور ہمار ادین بھی ہمیں خدمت خلق اور انسانیت کی بھلائی کا درس دیتا ہے، میں بھی جب تک زندہ ہوں کراچی کی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا ۔

Related Posts