رمضان میں خدمت پر شوہر کا بیوی کو 45 ہزار ڈالر کی مالیت کے سونے کا تحفہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رمضان المبارک خواتین کچن میں گھر والوں کے لیے علی الصبح سحری تیار کرتی اور خود بھی روزہ رکھ کر دن بھر افطاری اور رات کے کھانے کی تیاری میں صرف کرتی اور اہل خانہ کو راحت اور آسانی پہنچاتی ہیں۔ پورا مہینہ روزہ رکھ کر اور سرد اور گرم موسم کی پروا نہ کرکے کھانے پکانے کے امور انجام دیے کر وہ اجرو ثواب کی مستحق ٹھہرتی ہیں۔ عرب ملکوں میں اسی حوالے سے ’’ حق الملح‘‘ (حقِ نمک) کے عنوان سے گھر کی خواتین کو انعام دینے کا رجحان ہے۔

تاہم اردن میں ’’حلق الملح‘‘ یعنی حقِ نمک کے طور پر ایک نوجوان نے اپنے بیوی کو مہنگا ترین تحفہ دے کر سب کو حیران کر ڈالا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور اس ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اردنی نوجوان دکھا رہا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو 1500 اردنی دینار کے ساتھ 30 ہزار اردنی دینار کی قیمت کے سونے کے سکے دینے جا رہا ہے۔

ویڈیو میں نوجوان سونے کے 30 سکے دکھا رہا ہے جن کی مالیت 30 ہزار اردنی دینار اور 45 ہزار امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ اس نے بیوی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے خاندان کو عمان کے لگژری ہوٹلوں میں دعوت بھی کھلائی۔

مدابا میں پھولوں کی دکان کے مالک نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نوجوان کی دعوت رمضان کے مہینے میں ان تھک کام اور دیر تک جاگنے کا انعام تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رمضان المبارک میں ہر دن کے بدلے سونے کا ایک سکہ دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے حقِ نمک قرار دیا اور کہا یہ عام طور پر مغرب کے عرب ملکوں (الجزائر، مراکش، لیبیا وغیرہ) میں خواتین کو دیا جاتا ہے۔ حق الملح کا رجحان لیونٹ یا مشرقی عرب کے ملکوں میں نہیں ہے۔

حق الملح میں شوہر اپنی بیوی کو عید الفطر پر رمضان کا پورا مہینہ افطاری اور سحری کی تیاری کے شکرانے کے طور پر رقم یا سونے کا ایک ٹکڑا دیتا ہے۔ تاہم اردنی نوجوان نے اپنی بیوی کو ہر ایک روزے کے بدلے الگ سے ایک سونے کا سکہ اور 50 اردنی دینار دے کر سب کو حیران کردیا۔

Related Posts