سرگودھا میں کار حادثہ: میاں، بیوی اور بیٹا ملازم سمیت جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرگودھا میں کار حادثہ: میاں، بیوی اور بیٹا ملازم سمیت جاں بحق ہو گئے
سرگودھا میں کار حادثہ: میاں، بیوی اور بیٹا ملازم سمیت جاں بحق ہو گئے

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں ہونے والے افسوس ناک حادثے میں میاں، بیوی اور بیٹا اپنے ملازم سمیت جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

سرگودھا میں قومی شاہراہ موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے میں دنیا پور سے تعلق رکھنے والے محمد رمضان اپنے ملازم، اہلیہ اور بیٹے سمیت شور کوٹ انٹرچینج کے قریب جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر1483 ملزمان کو گرفتار کیا

دُنیا پور کے محمد رمضان کی کار تیز رفتاری کے باعث ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقعے پر جاں بحق ہو گئے جنہیں  قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی میتیں ورثاء کے سپرد کردی گئی ہیں جبکہ گزشتہ 3 روز سے سرگودھا میں کار پر سفر کرنے والوں کے ساتھ اسی طرح حادثات پیش آ رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل تیز گام ٹرین حادثے کے دوران فرائض میں غفلت برتنے والے پاکستان ریلوے کے 6 افسران کو معطل کر دیا گیا جبکہ معطلی کا فیصلہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کی ابتدائی تحقیقات میں کیا گیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق گریڈ 17 اور 18 کے 6 افسران  جنہیں تیز گام ٹرین حادثے کے دوران غفلت کا مرتکب پایا گیا  ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی۔

کراچی ڈویژن کے کمرشل آفیسر جنید اسلم، اسسٹنٹ کمرشل آفیسر عابد قمر شیخ، راشد علی، احسان الحق جبکہ اس کے علاوہ سکھر ڈویژن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس دلاور میمن اور حبیب اللہ خٹک کو معطل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹرین آتشزدگی: فرائض میں غفلت برتنے پر پاکستان ریلوے کے 6 افسران معطل

Related Posts