اسلام آباد میں نشے کے عادی شوہر نے رقم کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر اپنی بیوی کو چھری سے قتل کردیا، مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ سہالہ کی حدود میں پیش آیا جہاں ہمک کے علاقے میں نشہ کرنے والے شوہر نے بیوی کی جان لے لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون فرزانہ سے اس کا شوہرنشے کیلئے پیسے مانگتا تھا۔ آج پیسے مانگنے پر نہ دینے کے جرم میں ناصر نے چھری کے وار کرکے اپنی ہی بیوی کو مار ڈالا۔
مقتولہ بیوی اور بچے گھروں میں کام کرتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں ایک نو عمر لڑکے نے گھر پر فائرنگ کرکے احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر کے والد اور دو ماموں زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ احمدی خاندان جمعہ کی سہ پہر ننکانہ کے علاقے مُر بلوچاں میں اپنے گھر میں عبادت میں مصروف تھے کہ ایک نو عمر لڑکے نے دروازے پر دستک دیکر دروازہ کھلوایا۔
مزید پڑھیں: لڑکے نے ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، 3افراد زخمی