گوجر خان میں شوہر قتل، بیوی اور آشنا قتل میں ملوث نکلے، مرکزی ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجر خان میں شوہر قتل، بیوی اور آشنا قتل میں ملوث نکلے، مرکزی ملزم گرفتار
گوجر خان میں شوہر قتل، بیوی اور آشنا قتل میں ملوث نکلے، مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی: گوجر خان میں شوہر کے قتل پر تفتیش کے بعد بیوی اور آشنا کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ گوجر خان کے علاقے چنگا بنگیال میں رئیس نامی نوجوان کے قتل کا گزشتہ روز ڈراپ سین ہوگیا۔ ملزم مشاہد نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول کی بیوی اقراء نے مجھ سے شادی کا وعدہ کیا اور منصوبہ بندی کرکے میرے ہاتھوں شوہر کا قتل کرایا۔

مقتول رئیس کے والد کی مدعیت میں درج کردہ مقدمے میں بشارت حسین اور قیصر محمود نامزد ملزمان ہیں جبکہ قیصر محمود رئیس کا بھائی ہے۔ پولیس نے مقتول کے دادا محمد اسلم کی درخواست پر تفتیش کا دائرۂ کار وسیع کیا۔

پولیس نے  ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس استعمال کرکے ملزم مشاہد حسین کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے اعترافِ جرم کے بعد آلۂ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنگدل شخص نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کردیا، شہری بھی ماراگیا

Related Posts